بیت چلی برسات وے سانول

Poet: zain shakeel By: Zain Butt, gujrat

بیت چلی برسات وے سانول
کر لے من کی بات وے سانول

تھام ہمارا ہاتھ بھی آ کر
بکھر گئی ہے ذات وے سانول

تو راجہ میں ازل سے باندی
کیا میری اوقات وے سانول

شام سے پہلے لوٹ آنا تم
مت کر دینا رات وے سانول

بھولے سے بھی بھول نہ پائے
تیری کوئی بات وے سانول

زین وہ آ ٹھہرے تھے مقابل
کھا لی ہم نے مات وے سانول

Rate it:
Views: 558
07 Mar, 2015