نگاہ کا مسکرانا بے وجہ نہیں ہوتا
کسی پہ دل کا آنا بے وجہ نہیں ہوتا
کوئی تو بات ہوتی ہے جو کوئی اچھا لگتا ہے
کسی کا دل کو بھانا بے وجہ نہیں ہوتا
کسی کا یاد آنا بے وجہ نہیں ہوتا
بہت کچھ بھول جانا بے وجہ نہیں ہوتا
غموں کے دور میں بھی مسکرانا
یہ ہنسنا اور ہنسانا بے وجہ نہیں ہوتا
کبھی اپنوں کبھی بیگانوں سے
بنا لینا بہانہ بے وجہ نہیں ہوتا
کبھی اپنے ہی آپ سے اے دوست
آپ اپنا چھپانا بے وجہ نہیں ہوتا
یہ دل کی باتیں سر محفل اکثر
کسی سے کہتے جانا بے وجہ نہیں ہوتا
لب خورشید صبح دم اچانک
دیئے کی لو بجھانا بے وجہ نہیں ہوتا
کبھی آنکھوں کبھی چہرے کا عظمٰی
کسی سے یوں چھپانا بے وجہ نہیں ہوتا