تاریخ کو محبتوں میں ڈھال دینگے
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwalaمیرے عشق کی زمانے والے مثال دینگے
نام ترا لیں گے میرا خیال دینگے
داستانوں میں جیئے گے مرنے کے بعد بھی
عاشقوں کو محبت کے ایسے کمال دینگے
ہیر ، رانجھا ، لیلیٰ ، مجنوں کے جیسے ہم بھی
تاریخ کو محبتوں میں ڈھال دینگے
فراق کا ذکر نہ ہو گا اِس میں
ہجر کا ہر فیصلہ ہی ٹال دینگے
عشق دے گا شہرت میرے جنون کو ایسے
جب عشق کو اپنے ماہ و سال دینگے
ماضی کے ساگروں میں نہ ڈوبے گے ہم
مستقبل میں بھی اپنا حال دینگے
اُس پَری کا نام جُڑے گا مجھ سے
نہال کومل کتاب میں یوں سنبھال دینگے
More Love / Romantic Poetry






