چلو !آج پهر تجدید وفا کے لئے
ہم اجنبی ہوجائیں
زندگی کے بازار میں پهرتجه سے ٹکرا جائیں
چلو پهر سے پیار میں تیرے گرفتار ہوجائیں
پہروں بیٹھ کر تجھ کو ہی تکتے رہیں
تیری ہی نظر اپنی نظروں سے اتارتے رہیں
تیرے ہی خیالوں سے روح کا آنگن مہکاتے رہیں
جو مل نہ سکیں تو تیری ہی یاد میں فنا ہوجائیں
چلو! آج پهر تجدید وفا کے لئے
ہم اجنبی ہوجائیں