تجھے یاد کرتے رہتے ہیں

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHA

دن رات تجھے ہم یاد کرتے رہتے ہیں
تنہائی میں بیٹھ کر آہیں بھرتے رہتے ہیں

میں ان کے ساتھ اپنےغم بانٹ لیتا ہوں
میرے دائیں بائیں جو دو فرشتے رہتے ہیں

مصائب میں بھی ہم لوگ ہمت نہیں ہارتے
زمانے بھر کےغم سہہ کر سنبھلتے رہتے ہیں

لگتا ہے اس کی نظر میں کوئی قدر نہیں ہے
اسی لیے میرے جذبات سے کھیلتے رہتے ہیں

ہم نہ بدلے ہیں نہ بدلیں گےکبھی
لوگ طوطے کی طرح آنکھیں بدلتے رہتے ہیں

Rate it:
Views: 2134
06 Feb, 2009