تجھ کو اژدہ نگل بھی سکتا ہے
Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,Indiaرخ ہوا کا بدل بھی سکتا ہے
سوچ گھر تیرا جل بھی سکتا ہے
مینڈکوں کو نگلنے والے سانپ
تجھ کو اژدہ نگل بھی سکتا ہے
اپنا لہجہ بدل کے دیکھو تو
بے رحم دل پگھل بھی سکتا ہے
ڈوبنے والے کر خدا کو یاد
تجھ کو دریا اگل بھی سکتا ہے
یار کر احتمام پردے کا
نوجواں دل مچل بھی سکتا ہے
سنگ کیچڑ میں مارنے والے
تجھ پہ کیچڑ اچھل بھی سکتا ہے
More Love / Romantic Poetry






