ترا نام ہونٹوں پر لاتا ہوں میں

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

ترا نام ہونٹوں پر لاتا ہوں میں
گیت پیار کے گنگناتا ہوں میں

رہتی ہے تو خیالوں میں میرے
تجھے سامنے پاتا ہوں میں

محفلوں میں جا جا کر اکثر
تیرے قصے سناتا ہوں میں

چھپا کرتجھے اپنے تصور میں
تیرے خاکے بناتا ہوں میں

یاد کر کے تجھےتنہایوں میں
جام پر جام لٹاتا ہوں میں

کر کے پیوست تجھے اپنےدل میں
تیری یادوں کے تیر کھاتا ہوں میں

Rate it:
Views: 371
27 Sep, 2012