Add Poetry

ترے ستم کے لئے جس کا انتخاب نہیں

Poet: Hazrat Allama Pir Syed Naseer-ud-Din Naseer Gillani (Golra Sharif) By: Khalid Roomi, Rawalpindi

 ترے ستم کے لئے جس کا انتخاب نہیں
وہ امتحان محبت میں کامیاب نہیں

نگاہ غور سے دیکھیں تو میکدے والے
ہمارا جام ہے گردش میں، آفتاب نہیں

وہ سب کی سنتے ہیں ، سب کو جواب دیتے ہیں
مرے سوال کا لیکن کوئی جواب نہیں

خدا گواہ کہ اہل نظر کے مسلک میں
شراب حسن سے بہتر کوئی شراب نہیں

اب اس مقام پہ لے آئی ہے تری الفت
وہ الجھنیں ، وہ اذیت ، وہ اضطراب نہیں

نگاہ جم گئی اس چہرہ کتابی پر
اب اس کتاب سے بڑھ کر کوئی کتاب نہیں

کب ان کی یاد میں بے تابیاں نہیں دل کو
کب ان کے ہجر میں مٹی مری خراب نہیں

نصیر ! میکدہ زندگی میں لطف ہی کیا
شریک جام ، جو وہ رشک ماہتاب نہیں

Rate it:
Views: 422
09 Sep, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets