تشنگی اور میری اور بڑھا دی تم نے
Poet: Ghani Ur Rehman Anjum By: Ghani Ur Rehman Anjum, Islamabadتشنگی اور میری اور بڑھا دی تم نے
جانے کیا چیز محبت میں پلا دی تم نے
تم بھی اس آگ کی شدت سے جھلس جاؤ گے
دل کے شعلوں کو اگر اور ہوا دی تم نے
راز کو راز ہی رکھتے تو بہت اچھا تھا
بیچ کی بات تھی دنیا کو بتا دی تم نے
More Love / Romantic Poetry






