تعلیم کا معیار جہالت ہے بن گیا

Poet: Shahzad anwar khan By: Shahzad anwar khan, Sailani nagar,akola,maharashtra,India

احساس میرے دل کا حقیقت ہے بن گیا
میرا رفیق میری ہی آفت ہے بن گیا

پیچھے کرے برائیاں تعریف سامنے
کردار آدمی کا سیاست ہے بن گیا

تعلیم تو ہے آئی جہالت نہیں گئی
تعلیم کا معیار جہالت ہے بن گیا

کل جو عزیز تھا اسے انور یہ کیا ہوا
اسکا خلوص آج عداوت ہے بن گیا

Rate it:
Views: 815
24 Mar, 2013