Add Poetry

جنوں کی حد

Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddah

جنوں کی حد ھے کہ تجھے چاھے جاتے ہیں
ورنہ کئی پھول ہیں جو مرجھائے جاتے ہیں

دوست اور بھی ہیں جو انتظار میں بیٹھے ہیں
ھم ہیں کہ بس تجھ میں سمائے جاتے ہیں

تیری سنگ دلی پہ نہیں کوئی بھی رنج ھم کو
پوجا بھی تیری کرتے ھوئے اشک بہائے جاتے ہیں

میری آنکھوں میں بسیرا ھے تیری یادوں کا صنم
نیند آتی ھے تو پھول خوابوں کے مہکائے جاتے ہیں

Rate it:
Views: 430
24 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets