Add Poetry

تمنائے وصل

Poet: Haider Ali By: Haider Ali, karachi

اُلفتِ یار سے معمور ہے سینہ میرا
بِن تیرے مثلِ شبِ زار ہے جینا میرا

وصلِ جاناں کی تمنّا ہے دلِ عاجز میں
فُرقتِ یارمیں دُوبر ہوا جینا میرا

در و دیوار بھی وحشی مجھے اب لگتے ہیں
زوالِ وحشتِ در،تجھ سے ہے مِلنا میرا

اب تو آجا!کہ سِسک کر کہیں مَر جاؤں نہ
سُکونِ قلب تیرے دم سے حبیبہ میرا

ہوگا ایمان مکمل تیرے سبب اے رفیق
نقصِ ایماں سے پریشاں، دلِ فُغاں میرا

تُجھ کو پانے کی دُعا کرتا ہے رب سے حیدر
جو ہو قُبول،لگے پار سفینہ میرا

Rate it:
Views: 649
24 Jul, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets