Add Poetry

تمھارے دل میں جو موجزن تھا،جو بیکراں تھا،وہ میں نہیں تھا

Poet: سلیم سرمد By: Saleem Sarmad, Dera Ghazi Khan

تمھارے دل میں جو موجزن تھا،جو بیکراں تھا،وہ میں نہیں تھا
وہ عشق و الفت،وہ بد حواسی، وہ سب زیاں تھا،وہ میں نہیں تھا

میں ابن _آدم ہوں میری خصلت گناہ بھی ہے ثواب بھی ہے
تمھارے دل میں جو اک فرشتہ کبھی نہاں تھا،وہ میں نہیں تھا

یہ علم و حکمت،یہ شعر و شاعر،مری سمجھ سے یہ بالا تر ہیں
تمھیں متاثر کیا تھا جس نے محض گماں تھا، وہ میں نہیں تھا

وہ خاکسر کوئی اور ہوگا،جو بے سبب ہی بھٹک رہا تھا
تمھارے آگے تمھارے پیچھے جہاں جہاں تھا، وہ میں نہیں تھا

وہ میری صحبت کا ہی اثر تھا کہ قیس مجنون و مضطرب تھا
وہ عشق _ لیلی جو داستاں تھی، مرا بیاں تھا، وہ میں نہیں تھا

وہ یاد_ ماضی کا ایک حصہ تمھارے دل سے اتر چکا جو
سمے کی 'سرمد' وہ دھول تھی یا مرا دھونواں تھا، وہ میں نہیں تھا

Rate it:
Views: 316
12 Jul, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets