تمھارے پیار میں کہتا ہوں گیت اور غزلیں
تمھیں میں پا لوں یہی ایک میرا ارماں ہے
میں چاہتا ہوں تمھیں زندگی سے بھی زیادہ
بنا تمھارے کہاں زیست میری آساں ہے
تمھاری آنکھوں میں الفت کو دیکھتا ہوں میں
تو ایسا لگتا ہے جینے کا کوئی مقصد ہے
صدا تمھاری یونہی گیت بن کے آتی رہے
تو پھر جہان میں رہنے کا کوئی مقصد ہے
تمھاری زلفوں کی خوشبو کو بھول سکتا نہیں
تمھاری آنکھوں کی ہر لمحہ یاد آتی ہے
حسیں لبوں کی حلاوت سی ہے مٹھاس کہاں
تمھاری سانسوں کی گرمی بہت ستاتی ہے
تمھارے پیار میں کہتا ہوں گیت اور غزلیں
تمھیں میں پا لوں یہی ایک میرا ارماں ہے
میں چاہتا ہوں تمھیں زندگی سے بھی زیادہ
بنا تمھارے کہاں زیست میری آساں ہے