تمہاری آنکھیں خنجر سے کم نہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

یہ جو شکوےشکایتیں بار بار کرتے ہو
یوں ہمیں کیوں شرمسارکرتے ہو

ہم سےاتنی بےرخی بھی اچھی نہیں
ایسےکیوں ہمارا جینا دشوار کرتے ہو

تمہارےجی میں جوآئے کہہ دیتے ہو
ہماری باری آئےتوراہ فراراختیارکرتےہو

تمہارےپاس تو باتوں کا خزانہ ہے
مگر ہر ایک بات بیکار کرتے ہو

تمہاری آنکھیں خنجرسےکم نہیں
کاجل ڈال کرکیوں انہیں تلوارکرتےہو

نہ ملتے ہو نہ صاف انکارکرتے ہو
اصغر سے کیوں ایساسرکارکرتےہو

Rate it:
Views: 842
02 Aug, 2014