تمہیں محبت نہیں تھی
Poet: UA By: UA, Lahoreتم نے کسی بات میں
کبھی انا چھوڑی نہیں
بس اسی بات سے
یہ بات پتہ چلی تھی
تمہیں محبت نہیں تھی
تم نے بھی دل ہارا ہوتا
کبھی ہمیں پکارا ہوتا
پہلے جسکا گمان تھا
تم پہ مان ہمرا ہوتا
دل کو بڑا سہارا ہوتا
ہم پہ دل کو وارا ہوتا
جیسا حال ہمارا ہے
ویسا حال تمہارا ہوتا
تم نے ہمیں پکارا ہوتا
تم نے بھی دل ہارا ہوتا
لیکن کسی بات میں
تم نے انا چھوڑی نہیں
بس اسی بات سے
یہ بات پتہ چلی تھی
تمہیں محبت نہیں تھی
More Love / Romantic Poetry






