تم اس طرح نہ مجھے یاد آیا کرو
میری نیندیں یوں نہ اڑایا کرو
بڑی مشکل سے دل بہلتا ہے
تم اس طرح نہ مجھے ستایا کرو
تم سے پیار کا یہ صلہ ملا مجھ کو
اپنے آپ کو کھونا پڑا مجھ کو
کسی کام میں اب دل لگتا نہیں
کوئی چہرہ اب اچھا لگتا نہیں
تم کو کیا بتاؤں میں کیا سے کیا ہوگیا
تمہارے پیار میں اب میں شرابی ہوگیا
بس فقط تم سے اتنی سی درخواست ہے
تم اس طرح مجھے نہ یاد آیا کرو
میری نیندیں یوں نہ اڑایا کرو
میرا دل ہے کسی کھلونا نہیں ہے