Add Poetry

تم جو مل جاؤ تو یقیناًسنور جائیں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

جاناں ! جو پل ترے بغیر گزر جائیں
کاش ہم اُنہی پل میں مر جائیں

کہ تم محبت میں مجھے دل دے دو
پھر جو تم مانگو تو مُکر جائیں

آرام و سکون تو میسر آپ سے ہوتا ہے
پھر آپ ہی بتائیں اور کدھر جائیں

بے ڈھنگ ، بے سمجھ ، کمسن ہم جاناں!
تم جو مل جاؤ تو یقیناًسنور جائیں

تمنا محبتوں کی صرف اتنی ہے
تم کو ہی پائیں جدھر جائیں

اُس لمحے سے پہلے موت آ جائے
جس لمحے میں تجھ سے بچھڑ جائیں

نہال کومل باہوں میں بھر لو بس
اُس کے بعد چاہے ہو در بدر جائیں

Rate it:
Views: 912
07 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets