Add Poetry

فیصلہ کرنا مگر فاصلہ نہ کرنا

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

فیصلہ کرنا مگر فاصلہ نہ کرنا
فراق کا شروع سلسلہ نہ کرنا

قوانین عشق میں پہلا قانون یہ ہے
درد سہنا مگر گلہ نہ کرنا

ہجر لشکر کہی ہزار ہیں پیچھے
رفتارِ محبت صنم آہستہ نہ کرنا

جو چاہے کرنا مگر خیال رکھنا
یقین توٹے کچھ ایسا نہ کرنا

دورِ جدید کا پہلا سبق یہ ہے
کبھی دشمن کا بھلا نہ کرنا

مجھے دیکھنے دو نظارائے حُسن
خدا کا واسطہ منع نہ کرنا

نہال درد لکھو تُم ضرور لکھو
مگر محفلوں میں پڑھا نہ کرنا

Rate it:
Views: 471
07 Jun, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets