تنہا دکھائی دے
Poet: Shabeeb Hashmi By: Shabeebh Hashmi, Al-khobar K.S.Aملتا ہے روز لوگوں سے تنہا دکھائی دے
 کتنا پرایا ہے مگر اپنا دکھائی دے
 
 میں اسکی تلاش میں کیسے گھر سے نکل پڑوں
 ہر راستے ہر موڑ پے وہ ہی دکھائی دے
 
 کچھ راکھ ہوتے خوابوں کی تعبیر کب ملے
 سوچوں تو دل کے ساحلوں پے وہ ہی دکھائی دے
 
 صبح کی پہلی کرنوں میں پھیلا ہے اسکا نور
 راتوں کے پچھلے پہر میں بھی وہ ہی دکھائی دے
 
 سنتے ہیں جہاں میں وفاء ناپید ہو گئی
 میری تو رگ و جاں میں وہی پنہاں دکھائی دے
 
 روز محشر بھی اس سے ملنے کی تمنا کریں گے ہم
 میری تو ہر دعا میں اسکا چہرہ دکھائی دے
 
 جی چاہتا ہے روک لوں ان موسموں کی دھوپ کو
 جسکی چبھن سے میرا وجود جلتا دکھائی دے
 
 میرے تو تن بدن وہ سمایا ہے اس طرح
 دیکھوں میں جب بھی آئینہ تو وہی دکھائی دے
More Love / Romantic Poetry








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 