تو میرا مقدر ہے تو میری وفا ہے

Poet: M A A Paswal By: M A A Paswal, london

تو مقدر ہے میرا تو میری وفا ہے
تو قبول کی گئی میری دعا ہے

دل کو حسین کر دیا اپنی محبت سے تو نے
تو حسن ہے میرا میری دلربا ہے

چاہتا ہوں کہ نہ کوئی دیکھے تجھے میرے سوا
دنیا سے چھپا لوں میں تجھے میری حیا ہے

گر نقاب اٹھاؤ تو تارے جگمگاتے ہیں
تو چاند ہے میرا بلکہ اس کی بھی انتہا ہے

تو جو آئے تو من کا گلستاں کھل اٹھے
تو مہک ہے میری تو میری صبا ہے

Rate it:
Views: 634
01 May, 2009
More Love / Romantic Poetry