دن رات تجھے یاد کیے جا رہا ہوں
تجھ سے ملنے کی آس پہ جیے جا رہا ہوں
میری یاد تمہیں بھی تو آتی ہو گی
مجھے پیار کرنے والے تجھےدعائیں دیے جا رہا ہوں
تمہیں میرے حوصلے کی داد دینی ہوگی
جو تم بن بھی جیے جا رہا ہوں
تنہائی میں تیری صدائیں کانوں میں جب رس گھولیں
پھر تجھے ملنے کی دعائیں کیے جا رہا ہوں
تیری یہی بات مجھے زندہ رکھے ہے دوست
تو میرے پاس ہے یہی قیاس کیے جا رہا ہوں