تو ہمارا نہیں ہے
Poet: Gulshad Lasi By: Gulshad Lasi, Lasbelaہمارے ملن کا ستارہ نہیں ہے
تو دستِ ریکھا میں ہمارا نہیں ہے
نظر صاف آتا ہے باتوں سے مجھ کو
تیری آنکھ کا وہ اشارا نہیں ہے
یوں بھی تو نہیں ہم کو کوئی نہ چاہیے
مقدر ایسا بھی اُتارا نہیں ہے
وہ محفل بھی ہم چھوڑ دیتے ہیں دلبر
جہاں ذکر بھی گر تمہارا نہیں ہے
دُعا مانگنا چھوڑ دیتا میں لیکن
کوئی بولے کوئی ہمارا نہیں ہے
More Love / Romantic Poetry







