تیرا چہرہ نیند سجاتا ھے
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobarاک خواب مسلسل آتا ھے
تیرا چہرہ نیند سجاتا ھے
پھولوں پہ بھنورے کی مانند
میرے دل کو وہ بہلاتا ھے
آنکھوں کے سرمئی رنگوں سے
میرے من کو راہ دکھاتا ھے
اپنے لمس کی بھینی خشبؤ سے
میرے احساس کو وہ مہکاتا ھے
دھڑکن کے سر اور سرگم پے
وہ مجھ کو گیت سناتا ھے
چاند سے لیکر حسن سوغات
وہ مجھ کو ھر پل بہلاتا ھے
اپنی سانسوں کی دھیمی آنچ پہ
میرے تن کو وہ سلگاتا ھے
اک خواب مسلسل آتا ھے
تیرا چہرہ نیند سجاتا ھے
More Love / Romantic Poetry






