کلی چٹک کر پھول بنی ھے شائد وہ مسکائی ہو گی نیل گگن پر بادل چھائے زلف اس کی لہرائی ہو گی ھوا نے اس کا آنچل کھینچا اسی لئے شرمائی ھو گی شاخ گل حیراں حیر اں ہے اس نے لی انگڑائی ھو گی قمر وہ اتنی دور سے چل کر تم سے ملنے آئی ھو گی