محبت میں ملے زخموں کو مرہم جانتےہیں
تیری جدائی میں کیا حال ہے یہ ہم جانتےہیں
ہمیں تو بڑا حوصلہ بخشا ہے رب کریم نے
دوست کےستم کو بھی کرم جانتے ہیں
ہماری جانب جب کوئی انگلی اٹھتی ہے
ہم اسے بھی محبت بھرا سلام جانتےہیں
وفا دار دوستوں کےلیےتوجان حاضر ہے
ہم لوگ دوستی کا رکھنا بھرم جانتے ہیں
اسلام تو سکھاتا ہےسب سےمحبت کرنا
اب ہم محبت کو ہی اپنا دھرم جانتے ہیں