تیری جفاپرستی رنگ سے بھی آگے
Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithiتیری جفاپرستی رنگ سے بھی آگے
میری جان نثاری ڈھنگ سے بھی آگے
حدوں کے بھنور نے کتنی رکھی ہیں
خیالوں کی اُڑانیں پنکھ سے بھی آگے
میں اب چھونے کے قابل ہی نہیں
کوہ گراں چٹانیں دنگ سے بھی آگے
شاید مدعا میں کوئی نفاق ہوگیا
نکل گئے قافلے سنگ سے بھی آگے
کسی جان میں بھی جان کہاں رہی گی
تیری تو ہر نگاہ ترنگ سے بھی آگے
اُس انداز ستم کا جمال جو دیکھا
میں تو رہہ گیا دنگ سے بھی آگے
More Love / Romantic Poetry






