تیری شبیہ
Poet: UA By: UA, Lahoreتیرا ہر روپ اپنے ہاتھوں سے سجاتے
تیری شبیہ تجھ سے بھی رنگین بناتے
افسوس کہ ہم نے مصور گری نہیں سیکھی
ورنہ تیری تصویر سے اپنا دیوان سجاتے
لفظوں کے نگینوں سے نقاشی کیا کرتے
حسین سے حسیں تر تیری تصویر بناتے
پہروں تجھے اپنی نظر کے سامنے رکھتے
تیرے ہر روپ کو اپنی چاہت سے سجاتے
ہم اپنے دل کا مدعا تیری نظر سے پوچھتے
اور اپنے دل سے تیرے دل کا مدعا جان جاتے
More Love / Romantic Poetry







