تیری چاہت میں ڈوب جاؤں میں کچھ اس طرح
نہ گھر کی خبرہو نہ زمانے کا پتہ
پوچھیں مجھ سے لوگ جنجھوڑ جنجھوڑ کر
ہر وقت خواب میں رہنے کی کون ہے وجہ
جو بھی بتائے گا پتہ میرے دلدار کا
دعائیں دیتا رہوں گا اس کو میں سدا
اس کو پوجنے سے کبھی میں باز نہ آؤں گا
چاہے زمانہ دے مجھے اس کی جو بھی سزا
جان لوٹانا پڑی تو وہ بھی لوٹا دوں گا
کچھ ایسے ہی ہو گا میرے عشق کا حق ادا