تیرے نام سا میرا نام

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Moscow

تیرے نام سا میرا نام
ابھی منسوب ہوا ہے
مگر جانے کیوں
مجھے لگتا ہے
توں اس وقت بھی میرا تھا
جب خدائے لم یزل نے
کن فیکون نہیں کہا تھا

Rate it:
Views: 497
17 Feb, 2014