تیرے پیار کا لوگ ہم سے پوچھتے ہیں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

تیرے پیار کا لوگ ہم سے پوچھتے ہیں
تیرے اظہار کا لوگ ہم سے پوچھتے ہیں

ہوگیا تھا ہم سے پیار ایک دن
تیرے اقرار کا لوگ ہم سے پوچھتے ہیں

چرچا ہے تیرے حسن کا سارے شہر میں
تیرے دیدار کا لوگ ہم سے پوچھتے ہیں

ہوتا ہے جب ذکرتیرے لب و رخسار کا
تیری آنکھوں کے خمار کو لوگ ہم سے پوچھتے ہیں

وصل کی رات گزر گئی ہے تیرے بغیرہی
اس انتظار کا لوگ ہم سے پوچھتے ہیں

Rate it:
Views: 503
15 Aug, 2011