تیز ہوا اور بارش
Poet: Zahid M. Abbasi By: Zahid M. Abbasi, Manchester, UKکالے بادل گرج چمک تیز ہوا اور بارش ہے
سرخ لہو رنگ نیلا امبر تیز ہوا اور بارش ہے
بھیگاسارا دھانی آنچل بھیگے لمبے کالے بال
مکھ پہ بوندیں جیسے اوس تیز ہوا اور بارش ہے
کافی بنائوں یا چائے رکھوں یا پھر کچھ اور
سرد شام لرزتے ہونٹ تیز ہوا اور بارش ہے
خود کو ڈھانپ کے رکھنا ٹھنڈ لگ جائے گی
موسم کچھ بدلا سا ہے تیز ہوا اور بارش ہے
ان سے ملنا طے تھا آج اور دیکھو زاہد
آج صبح سے ہی تیز ہوا اور بارش ہے
More Love / Romantic Poetry






