جانتے ہو تمہارا احساس ایسا ہی ہے کہ

Poet: ایمان شہزاد By: ایمان شہزاد, Islamabad

جانتے ہو
تمہارا احساس ایسا ہی ہے کہ

جیسے عکس کو حقیقت مل گئی ہو
جیسے زخمِ ناسور کو علاج مل گیا ہو

جیسے خوشبو کو فضا مل گئی ہو
جیسے فلسفی کو خدا مل گیا ہو

جیسے موتی کو مالا مل گئی ہو
ہاں اور جیسے ایمانؔ کو تازگی مل گئی ہو

Rate it:
Views: 467
09 Jul, 2022