جب سےان کا ادھرسے گزر ہو گیا ہے
میرا دل بھی محبت کا نگر ہو گیا ہے
میرےمن میں ان کی آمدورفت دیکھ کر
ایسا لگتا ہے یہ ان کی راہ گزر ہوگیاہے
سوچا تھا کسی سےپیار نہ کریں گے
اک حسیں صورت دیکھ کرمگرہو گیاہے
اس کی محبت میں اصغرایساکھوگیا
اب دہر و حرم سے بے خبر ہو گیا ہے