جب سے لگا ہے تنہائی کا روگ مجھے

Poet: محسِن نقوی By: Yasir Malik, Karachi

جب سے لگا ہے تنہائی کا روگ مجھے
اِک اِک کر کے چھوڑ گئے سب لوگ مجھے

بُجھتا سُورج مِیری آنکھیں چھین گیا
کالی رات نے پہنایا ہے سوگ مجھے

درد کا جنگل اَٹا ہوا ہے سانپوں سے
من کا جوگی روز سُنائے جوگ مُجھے

Rate it:
Views: 462
24 Feb, 2016