جب مسکرایا وہ تو خریدار بک گیا
Poet: Karam Turabi By: Karam Turabi, Karachiاقدار بک گئے کہیں کردار بک گیا
جب مسکرائے وہ تو خریدار بک گیا
تکلیف مجھ کو رنج و الم نے نہ دی
افسوس مجھ کو ہے کہ میرا یار بک گیا
تم دیر سے پہنچے ہو میرا دل خریدنے
کچھ دیر پہلے تھا مگر اب یار! بک گیا
زیادہ نہیں ہے خرچ کرم راہِ عشق میں
بس میں بکا ہوں اور مرا گھر بار بک گیا
More Love / Romantic Poetry






