جس دن سے ان سے دوستی ہوئی ہے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMجس دن سےان سےدوستی ہوئی ہے
سارے زمانے سے دشمنی ہوئی ہے
زندگی کی ساری راہیں روشن ہو گئیں
اب زندگی میں پیار کی روشنی ہوئی ہے
ہم خود کو بڑا خردمند سمجھےتھےاصغر
پر ہم سے پیار کرنے کی نادانی ہوئی ہے
کیا سمجھاتے ہو حقیقی و مجازی کافرق
ہم نےتوعشق کی حقیقت مانی ہوئی ہے
وہ کیا آئے اصغر کےغریب خانے پہ
ان کےآتےہی ہر سمت چاندنی ہوئی ہے
More Love / Romantic Poetry






