جوش دلانے کے لیے دوست ہیں نس
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiجوش دلانے کے لیے دوست ہیں نا
تالی بجانے کے لیے دوست ہیں نا
پوچھنے والا نہیں کوئی بھی یہاں
سچ کو چھپانے کے لیے دوست ہیں نا
ہوگی نہیں یار کسی کو خبر
کال کرانے کے لیے دوست ہیں نا
اپنی حقیقت نہ چھپا سچ بتا دے
جھوٹا بنانے کے لیے دوست ہیں نا
میرے جنازے پہ نہیں آئے صنم
آنسو بہانے کے لیے دوست ہیں نا
میری ضرورت نہیں ہے اب تو وہاں
کھانا کھلانے کے لیے دوست ہیں نا
چلتی ہے حکومت مری شہزاد یہاں
پیسہ لٹانے کے لیے دوست ہیں نا
More Love / Romantic Poetry






