Add Poetry

جو بھول گئے تھے برسوں پہلے

Poet: johar mumtaz By: johar mumtaz, Lahore

جو بھول گئے تھے برسوں پہلے،آج یاد آیا تو بہت روئے ہیں
ہنستے تھے اوروں کے غم پہلے،خود غم کھایا تو بہت روئے ہیں

کیسے کاٹتا ہوں تنہاہی کی رات، کسےبتاوں اپنےدل کی حالات
جب بھی چاند میں اُن کا چہرا ، نظر آیا تو بہت روئے ہیں

سوچا تھا لوگوں سے ملیں گے، کچھ کہیں گے کچھ سنیں گے
جب سب نے قصہِ عشق سنایا، تو بہت روئے ہیں

جب بھی گئے دل بہلانے کو،تیری یاد سے پیچھا چھڑانے کو
جب گلوں میں ،کلیوں میں تیرا، لمس پایا تو بہت روئے ہیں

کیے تھے سجدے ہزار ہم نے، کی تھیں منتیں ہزار ان کی
جب در پہ اپنے خالی ہاتھ ، قاصد آیا تو بہت روئے ہیں

اُنہیں بھی بہت دُکھ تھا، شاید کسی کے بچھڑ جانے کا
شعر اٰن کو جوہر نے جب کوئ ، سنایا تو بہت روئے ہیں
 

Rate it:
Views: 476
10 Mar, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets