جو عشق میں دنیا سے ماورا ہو جاتا ہے
پھر اس کے لیے ہر درد دوا ہو جاتا ہے
کسی سے سچا عشق کرنےوالا انسان
محبوب کی ہستی میں فنا ہوجاتا ہے
ایک بار جو بھی جام عشق پی لیتا ہے
وہ بندہ پیار محبت کا دیوتا ہو جاتا ہے
عاشق کو نہ دنیاکا خوف نہ ڈرزمانے کا
وہ انسان کچھ اتنا قریب خداہو جاتا ہے
عشق حقیقی نئی زندگی بخشتا ہے اصغر
کون کہتا ہے عشق میں عاشق تباہ ہوجاتاہے