جو محبت کی ٹھان لیتے ہیں
Poet: WASHMA KHAN WASHMA By: WASHMA KHAN WASHMA, ROMANIAجو محبت کی ٹھان لیتے ہیں
رکھ ہتھیلی پہ جان لیتے ہیں
حرف آئے نہ کوئی یاری پر
ہم بھی تم سے زبان لیتے ہیں
سردیوں کی طویل راتوں میں
شال یادوں کی تان لیتے ہیں
جس گلی میں وہ شوخ رہتا ہے
اُس گلی میں مکان لیتے ہیں
گو بچھڑنے پہ مطمئن تو نہیں
ہم بچھڑنے کی ٹھان لیتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






