جو میرا بنا
Poet: Tahir Shah By: Tahir Shah, Londonجو ساری دنیا کو چھوڑ کر میرا بنا
 جس سے ہم کو پیار ہوا جو میری زندگی بنا
 
 نہ تھی زندگی کی کوئی خواہش اس کے آنے سے پہلے
 پھر وہی میری زندگی کی سب سے بڑی تمنا بنا
 
 نہ کبھی سوچا تھا کہ اپنے ہاتھوں سے کھو دوں گا اسے میں
 وہ جو میرے دل کی بہار تھا، وہی کسی اور کے گھر کی زینت بنا
 
 ہزار کوششوں سے بھی جسے اپنا نہ بنا سکا
 وہ جو میرا دلدار تھا، وہی کسی اور کے گھر کی زینت بنا
 
 شکوہ ہے تجھ سے بس اتنا ہی اے طاہر
 وہ جو تیرا ہمسفر تھا، وہی تیرا ستم گر بنا
  
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 