سنو جھیل محبت کی طرف لوگو ہمارا لانگ ٹور تھا
مجھے بالواسطہ اس نے یہی پیغام بھیجا
کہ تمھیں بھی ساتھا چلنا ہے
اسے میں نے کہا دیکھو
ابھی جذبات ٹھنڈے ہیں
محبت راز ہے اب تک
مگر ٹھنڈے علاقوں میں
مری ، کاغان،یا جھیلِ محبت کے حسیں لب پر
جہاں بادل، ہوا ٹھنڈی
حسیں اور دلربا چنچل سی
مٹیاروں کی زلفو ں کو شرارت سے جو چھیڑیں گے
تو ایسے میں تیرا محرم
تجھے پریوں میں دیکھے گا
کئی جذبوں میں الجھے کا
تجھے باہوں میں لینے کی تمنا جاگ جائے گی
بہت ہنستے ہوئے اس نے کہا سکھیو کہو اس سے
جو ہوگا دیکھا جائے گا
اسے اتنا کہوں گا
میرے دل میں یہ خواہش ہے
مجھے ٹھنڈی ہواؤں میں
مجھے جنت سی وادی میں
پری بن کر اچھلنا ہے
تمہیں بس ساتھ چلنا ہے
تمہیں بس ساتھ چلنا ہے