جیسا بھی وقت گزرا گزار ڈالا
محبت کےکھیل نےہم کومارڈالا
خار بچھانےوالے کے گلےمیں
گلاب کے پھولوں کا ہار ڈالا
پہلی باراس سےنظر ملتےہی
ہم نے اپنا دل اس پہ وار ڈالا
ہماری چاہ کی کشتی میں جوآیا
پہلےجھٹکےمیں ہی کرپار ڈالا
کسی کےپیار کےغم نےاصغر
تیرےسخن کو اور نکھارڈالا