جینے کو رستہ کوئی آسان دیکھو

Poet: Sobiya Anmol By: Sobiya Anmol, Lahore

جینے کو رستہ کوئی آسان دیکھو
نہ محبت کا گلستان دیکھو

مر جاؤ گے ٗ مٹ جاؤ گے
نہ اس کو کبھی مہربان دیکھو

سینے میں چھید کر دے گی
اسے دکھ بھری داستان دیکھو

تقصیرِ کبیرہ نہ کر بیٹھنا
جگانے سے پہلے ارمان دیکھو

منہ زور گھٹاؤں سے واسطہ نہ رکھو
معصوم دل ہے ٗ اپنی جان دیکھو

جلا ڈالے ہیں کئی دیوانے اس نے
گزری جہاں جہاں سے ٗ نشان دیکھو

قبروں میں پڑے ہیں وہ لوگ
اس کے لائے ہوئے طوفان دیکھو

Rate it:
Views: 475
12 Dec, 2018