جی چاہتا ہے تجھے میں اپنا بنا لوں
Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabadجی چاہتا ہے تجھے میں اپنا بنا لوں
دل میں چھپا لوں تجھے میں سب سے چرا لوں
گم رہوں صبح شام تیرے ہی خیالوں میں
آنکھ بند کروں میں اور اک نیا سپنا سجا لوں
تیرے ھر دکھ درد کا ساتھی بنوں میں
ھر بری نظر سے تجھے میں بچا لوں
میرا نام لے کر تو ہمیشہ مسکراتی رہے
تجھے خوش دیکھوں اور میں مسکرا لوں
زندگی یوں ہی گزرے گئی ہماری بھی ہنستے ہنستے
اس سوچ کو ہی کیوں نہ میں حقیقت بنا لوں
اے کاش! کبھی تم میرے ہو جاؤ اگر
میں اپنی روح میں تجھ کو سماں لوں
اب چاہتا ھوں کر ہی دوں اظہار محبت کا
پھر سوچتا ہوں کیوں نہ میں خود کو اور تڑپا لوں
More Love / Romantic Poetry






