حصار

Poet: By: Sobia Imran, multan pakistan

میں اس حصار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں
تمہارے پیار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

رچا ہوا ہے تیرا عشق میری پوروں میں
میں اس خمار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

یہ مجھ میں کون میرے دن رات سنبھالتا ہے
اس اختیار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

یہ بے قراری میری روح کا اجالا ہے
میں اس قرار سے نکلوں تو اور کچھ سوچوں

Rate it:
Views: 627
06 Jul, 2009