خذبہ دکھانے کے لیے لوگ ہیں نا
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiجذبہ دکھانے کے لیے لوگ ہیں نا
 خون بہانے کے لیے لوگ ہیں نا
 
 گر یہ بنانی ہیں تو یادیں ہی بنا
 فوٹو بنانے کے لیے لوگ ہیں نا
 
 پیار اگر کرنا ہے تو خود سے ہی کر
 اوروں سے کرنے کے لئے لوگ ہیں نا
 
 اگر یہاں رہنا ہے خاموش رہو
 باتیں بنانے کے لئے لوگ ہیں نا۔۔
 
 رکھنا بھروسہ ہے تو خود پہ رکھو
 ساڑ تو کھانے کے لئے لوگ ہیں نا
 
 اچھا اگر کرنا ہے خود کو ابھی کر 
 نیچا دکھانے کے لئے لوگ ہیں نا
 
 اپنی ہی شہزاد تو پہچان بنا
 ساتھ نبھانے کے لئے لوگ ہیں نا
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 