اگر معلوم ہوتا وہ میرے خوابوں میں آئیں گے
اور خوابوں میں آکر حسن کا جلوہ دکھائیں گے
صحرا میں گلستاں میں میرے ساتھ چلیں گے
میرے ہمراہی بن کر ہر سفر آساں بنائیں گے
دل کے سونے آنگن میں مہکتی بہاریں اتریں گی
بنجر زمیں پہ چاہت کے گل کھلائیں گے
میرے دل کا مدعا ان کے لبوں پر ہو گا
میرے ہمراز ہو کے اپنا راز دل سنائیں گے
عظمٰی ہمیں خبر نہ تھی ایسا بھی ہوتا ہے
کہ خوابوں کی تعبیر خوابوں میں پائیں گے