خواب دیوانگی

Poet: Farooq Darwesh By: Farooq Darwesh, Lahore

خواب ِ دیوانگی تھا بس، میرا رہے گا وہ فقط
وہ دریا تھا بہتا حُسن کا، سب کو پِا گیا

تھا دل کا بام ِ فریب کہ وہ صرف میرا ہے مگر
وہ تھا چاند، چاندنی میں جہاں کو نہا گیا

جنون ِ طلب و عشق کی ہر اِنتہا میں تھا وہی
وہ بحر عطا تھا دید کا، سو سب کو بہا گیا

درویش قُربتوں کا سفر، خواب ہی رہا
آیا کبھی وہ جو خواب میں نیندیں اُڑا گیا

Rate it:
Views: 502
05 May, 2009